پڑھکے قُرآن معنی کو سمجھا نہیں دوسروں کو پڑھانے سے کیا فائدہ
پہلے خود درس لے اور معنی سمجھ اُلٹا مطلب بتانے سے کیا فائدہ
فرق من عرف میں اور قد عرف میں کِتنا ہے تجھکو معلوم شائد نہیں
نحن اقرب کو پہلے ذرا جان لے رائیکاں سر جھکانے سے کیا فائدہ
حرکتوں کی عِبادت میں گُم ہو گیا اپنی ہستی میں کیا کیا ہے سمجھا نہیں
تیرے دل کا تجھی کو پتہ ہی نہیں سر پہ قرآن اٹھانے سے کیا فائدہ
تو سمجھتا ہے معبود جب ایک ہے ایک ہی ہوگا در دوسرا پھر کہاں
دل کے خانے میں موجود جب ہے خُدا پھر تو کعبے کو جانے سے کیا فائدہ
تھکو زاہد مبارک ہو مسجد تیری میرے دل ہی موجود ہے میرا رب
جن نمازوں میں رب کی نہ معراج ہو وہ نمازیں پڑھانے سے کیا فائدہ
میں نگاہوں سے اپنی پلا دوں جسے زندگی بھر اُسے ہوش آتا نہیں
میری نظروں سے پی کر جو باہوش ہے اسکو پھر سے پلانے سے کیا فائدہ
جب مزا ہے کہ داور بھی ہو سامنے سارے داور کو جی بھرکر سجدے کرو
روشنی دوسروں کو نہ جس سے ملے ایسی شمع جلانے سے کیا فائدہ