٩٩۔ دل ہوا روشن

 

 

تم ہمارے ہوں نہ ہوں ہم تمہارے ہو گئے

سر کو قدموں پہ جھکا پیہم تمہارے ہو گئے

 

زندگی ساری لیٹ کر ہم تمہارے ہو گئے

رکھ کے جان و دل جگر ایک دم تمہارے ہو گئے

 

جب ہوا دیدار رّب تب ہمارے سامنے

دل ہوا روشن ہمارا ہم تمہارے ہو گئے

 

چاند گھر میں آگیا دل ہوا روشن چراغ

مل گئی قلب حضوری ہم تمہارے ہو گئے

 

تھی ازل سے آپ کی اُلفت ہمارے قلب میں

عارضی اُلفت نہیں ہر دم تمہارے ہو گئے

 

زندگی رنگ لائیگی گر آپ کا احسان ہو

آپ سے نظریں ملیں اس دم تمہارے ہو گئے

 

آنکھ پر پردہ پڑا تھا لنترانی کا ہمیں

دیکھ کر ہم تم کو داور خم تمہارے ہو گئے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔