٩٣۔ نہ مجھکو پِلانا سویرے سویرے

 

 

جو شب بھر ہے سویا بُھلا کر کے خود کو ہے اسکو اٹھانے سویرے سویرے

میں سویا نہیں رات بھر اے موزن مجھے نہ جگانا سویرے سویرے

 

میرا دل ہے مسجد میں ہوں گھر خدا کا میں خادِم ہوں زاہد رسولِ خدا کا

جو دیکھے نہیں خدا اور نبی کو تو اُن کو دکھانا سویرے سویرے

 

ازل سے ہی سَاجد میں بندہ خُدا کا سر عرش کلمہ پڑھا مصطفے کا

مجھے نہ سکھا تو عبادت خدا کی کِسی کو ٹھکانا سویرے سویرے

 

نہ سویا خدا نہ سوئے محمد مگر ان کا ہو کر تو کیوں سوگ ہے

جو سویا وہ کھویا جو جا گا وہ پایا یہ سب کو سُنانا سویرے سویرے

 

پرستش خُدا کے سوا جو ہیں کرتے کفر کر کے رب سے جو کافر ہیں ہردم

ضروری ہے دعوت اسلام ان پر تو ان کو سکھانا سویرے سویرے

 

میں میکش بلا کا نشے میں ہوں ہردم شرابًا طہورا کی مستی ہے مجھ میں

میں پیاسہ نہیں ہوں خُدا کے فضل سے نہ مجھکو پلانا سویرے سویرے

 

جیا بھی خلافِ ریا سے ہے داور اگر مر گیا تو لحد میں کہوں گا

میں تھا پارسا بن کے دنیا میں زندہ مجھے نہ ستانا سویرے سویرے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔