یا غوث تم میری امداد کرنا
خادم کے دل کو تم ہی شاد کرنا
مجبور بیکس تمہارا ہے خادِم
رنج اور مصیبت سے آزاد کرنا
تم نے تو لاکھوں مقدر سنوارے
میرا مقدر بھی آباد کرنا
فریاد سن لو میرے غوث اعظم
تمہارے سوا کسی سے فریاد کرنا
تمہیں جسنے بھولا وہ برباد ہوگا
مجھکو اے آقا ذرا یاد کرنا
فریاد یا غوث خالی نہ جائے
مقبول خادِم کی فریاد کرنا
داور کو غم ہے بس آپ ہی کا
جلوہ دکھا کر کے دلشاد کرنا