٧٠- زہرہ والے

 

 

دین کو زِندہ کئے ہیں یہ مُرتضیٰ والے

نہ ہٹے پیچھے کبھی آقا کربلا والے

 

بے وفائی کئے حُسین سے کوفہ والے

اور وفادار رہے دیکھو یہ زہرہ والے

 

شان باقی رہی اسلام ہوا ہے زِندہ

جھنڈا لہرا دیٔے اسلام کا شہدہ والے

 

آج بھی نام ہے زندہ میرے سُلطانوں کا

مِٹ گئے سارے زمانے سے اُمیہ والے

 

مَکّہ والوں کبھی معاف نہ کرنا مولا

کیا کیا ڈھا کے ستم آقا یہ مَکّہ والے

 

شرط بیعت کی رکھا تھا انہیں غداروں نے

آزمانے کو گئے تھے انہیں زھرہ والے

 

دین کی شان بچائی ہے میرے ابنِ علی

جان و ایمان بھی قربان اے مولا والے

 

پنجتن پر تھے کئے ظلم ستم پہلے بھی

سارے شیطان کی اولاد امیہ والے

 

شاہ کربل کو یہ داور کے ہزاروں ہیں سلام

لیلو آقا میرے سلطان اے زہرہ والے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔