٦٢- سجدے میں جا کے دیکھ

 

 

اللہ کے رَسُول کو اپنا بنا کے دیکھے

آتا ہے کیا مزہ انہیں دل میں بَسا کے دیکھ

 

پَروردگار کو بھی محمد سے پیار ہے

تو بھی رسول پاک کی الفت میں آکے دیکھ

 

آجائے گا سمجھ میں محمد کا مرتبہ

عشقِ رَسُول پاک میں ہستی مٹا کے دیکھ

 

عِشقِ رَسُول پاک بچاتا ہے حشر میں

عِشقِ رسول پاک کی دولت کما کے دیکھ

 

اللہ کو دیکھنا ہے محمد کو دیکھ لے

یہ دونوں ایک نور ہیں سجدے میں جاکے دیکھ

 

ٹھکرا دیا وسِیلہ تو کیا خاک پائے گا

غفلت کو اپنے دِل سے تو جلدی بھگا کے دیکھ

 

صَدقہ رسول پاک کا داور کو مِل گیا

دیدارِ مصطفےٰ ہے میرے گھر میں آکے دیکھ

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔