٥٥- کِنارہ نہیں ہے

 

 

یا نبی جو تمہارا نہیں ہے وہ قسم سے ہمارا نہیں ہے

آپ سے پیار جس کو نہیں ہے اس کا کوئی سہارا نہیں ہے

 

جو محمد کا ہے وہ خُدا کا ورنہ اُمت نہیں مصطفے کا

بے سہارا حشر میں رہے گا جو محمد کو پیارا نہیں ہے

 

جان لو کہ سَمندر خُدا ہے اس میں کشتی میرے مصطفیٰ ہیں

نا خُدا چاہئے یہ چلانے ورنہ اس کا کنارہ نہیں ہے

 

موج طوفاں میں جو پھنس گیا ہے اسکو امداد کی ہے ضرورت

نہ بچے گا بغیر از تمہارے جو کہ تم کو پکارا نہیں ہے

 

اُمتِ مُصطفے کا ہے رتبہ اگلے پیغمبروں سے بھی بڑھکر

جو وسِیلہ نبی کا نہ لے گا وہ خُدا کو بھی پیارا نہیں ہے

 

کہہ رہا ہے خُدا خود زباں سے عَاشقِ مصطفےٰ میرا بندہ

یا نبی آپ کا جو نہیں ہے وہ مجھے بھی گوارا نہیں ہے

 

آپ کا آسرا لیکے داور کامیابی حشر کی کمایا

تھا تصور میں ہر دم نبی کے دوسرا کچھ نظارا نہیں ہے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔