لب پہ ہے صبح و شام بسم اللہ !
ہے یہی اک کلام بسم اللہ !!
ناز لوح و قلم کو بےحد ہے !
کتنا اونچا مقام بسم اللہ !!
کام کی ابتدا ہے بس اس سے !
پڈھے پہلے یہ نام بسم اللہ !!
اس کی برکت سے سب ہو ہے واقف !
تحفہ خاص وعام بسم اللہ !!
شک ہے تم کو تو قرآں کو دیکھو !
سب سے پہلے ہے نام بسم اللہ !!
اس کو تعویز سمجھو دلمیں رکھو !
ہے خدا کا پیام بسم اللہ !!
یاد رکھیئے سجور سے پہلے !
ہے یہ وقت قام بسم اللہ !!
کیوں نہ داور کروں میں ورد اس کا !
خوب سے خوب نام بسم اللہ !!