٣٥- رَسوُل خُدا جُھولتے تھے

 

 

گنوارے میں صلے علیٰ جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

بڑے ناز سے انبیاء جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

عرش سے اتارا تھا جھولا خدا نے تو جھولے ہیں اس میں شہہ انبیاء نے

کہ آرام سے مصطفے جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

مزمل کی ڈوری اور طہٰ کا جھولا تبارک کا تکیہ تھا یین بستر

تو طہ کے جھولے میں شاہ جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

نہ سایہ زمیں پر پڑا زندگی میں ہے اسلام زندہ اسی روشنی میں

وہ آقائے نور الھدی جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

ہمیں جسنے شرک و کفر سے بچائے وہ راہِ خدا پر ہمیں ہیں چلائے

یہ جھولے میں وہ راہ نما جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

یہ جھولے کا جھولا ہے نعت محمد یہ لوری کی لوری ثنائے محمد

یہ جھولے میں وہ پیشوا جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

 

حلیمہ نے بچپن میں جن کو جھلایا وہی پیشوا نے ہی کلمہ پڑھایا

وہ داور کے بھی سَاقی جھولتے تھے ہمارے رسول خدا جھولتے تھے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔