٢٨- دعا کی بدولت

 

 

حیات نبیؐ میں فنا ہو گیا ہوں

میں اُنکی نظر سے بقا ہو گیا ہوں

 

انلحق کا چرچہ کروں ھر گلی میں

فنا فی رسول خدا ہو گیا ہوں

 

ہوا ہوں فنا شیخ کے ہر حکم پر

میں حکمِ خدا مرشدہ ہو گیا ہوں

 

دواکار گر نہ کرے عاشقوں کو

میں عاشق کے دل کی دوا ہو گیا ہوں

 

سیا کاریوں کی حشر میں شفاعت

دعا کی بدولت دُعا ہو گیا ہوں

 

خدا اور مُحمد کا دل جو بھائے

میں ان عاشقوں پہ فدا ہو گیا ہوں

 

بروز حشر آئینگے لوگ داور

خدا مصطفےٰ کا گواہ ہو گیا ہوں

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔