٢٧- دین نیا لے آئے

 

 

تشریف نبی جب لاۓ آے دین نیا لے آۓ

پھیلی خبر اس بات کی جس دم سارے عدو گھبرۓ

 

اتنے میں ایک لرزہ آیا کعبے کے اوپر چھایا اندھیرا

ایک ایک کر کے بت گرے اوندھے گر کے سبھی شرمائے

 

ہو کے جمع کفار عرب کے کرنے لگے آپس میں مشورے

خیر نہیں ہے اپنے دھرم کی کون ہے جو اسکو بچائے

 

آگئی دیکھو کیسی یہ شامت ہو گئی نازل انِ پہ قیامت

جم گئے سارے چاروں طرف سے جم کے سبھی چلائے

 

کعبہ تھا ایک عیش کا اڈہ چھن گیا دیکھو یہ بھی سہارا

من مانی تھا دین عرب کا کون ہے جو اسکو بچائے

 

چاروں طرف سے شور مچا تھا بت خانہ ویران ہوا تھا

روتے ہوئے کفَّار عَرب کے چاروں طرف سے آئے

 

میرے نبی کی شان ہے داور آمد پر یہ دھوم مچی ہے

کُفَّاروں کے چھکے چھڑانے معجزہ یہ دکھلائے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔