زرا تم سوچکر دیکھو خدا کا کیا ارادہ ہے
تمہیں کسی واسطے اپنا خلیفہ وہ بنایا ہے
خدا تم کو بنانے پر ہمیشہ ناز کرتا ہے
کوئی مقصد رہا ہو گا تمہیں نائب بنایا ہے
فرشتوں سے کہا مولا یہی ہے رازداں میرا
یہ کہکر سب فرشتوں سے تمہیں سجدہ کرایا ہے
یہ رتبہ خالق باری تمہیں بخشا ہے کیوں سوچو
کرو تم غور کچھ اس پر تمہیں کیا کیا سیکھایا ہے
خدائے پاک انسان کو شرف اتنا بڑا بخشا
کہ انساں آکے غفلت میں یہ رتبے کو بھلایا ہے
خدا نے خاص مقصد سے کیا آغاز بندے کا
تو لازم ہو گیا تم پر کہ اس پر چل دکھانا ہے
فرشتوں نے کیا انکار تھا تقلید آدم سے
در باطن بتایا اور سبھی قدرت دکھایا ہے
ارادے کو خدا کے جان کر پہچان کر داور
تمہیں واقف کرانے کے لئے تشریف لایا ہے