٢٠- میرا وقار ہے

 

 

تیری عنایتوں پہ مجھے اعتبار ہے

تو ہی نوازتا ہے تجھے اختیار ہے

 

تیرے کرم کے صدقے میری زندگی بحال

تو کار ساز رب ہے تو ہی کرد گار ہے

 

جینا بھی تیرے ہاتھ ہے مرنا بھی تیرے ہاتھ

آقاۓ کائینات ہے پروردگار ہے

 

تیری ثناء سے دل کو تسلی سرود ہے

تیرے ہی ذکر سے میرے دل کو قرار ہے

 

نفس عرد سے جملے کی جرات تو دے مجھے

کرار مجھکو کر دے میرا بیڑا پار ہے

 

تو ہی کریم تو ہی تو ستار ہے میرا

میں بھید ہوں فقط تو میرا راز دار ہے

 

داور پہ ہیں رفیق کے احسان ہزار ہا

بدلے میں ایک سجود کے میرا وقار ہے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔