١٨- سلطان میں ہوں

 

 

خدا کی ہستی کا عنوان میں ہوں کوئی کیا جانے

سدا ہی بولت قرآن میں ہوں کوئی کیا جانے

 

فرشتے اور ملائک میری ہستی کو کۓ سجدہ

يقينا نائب رحمن میں ہوں کوئی کیا جانے

 

خدا نے اپنی صورت پر بنایا ہے میری صورت

حقیقت صورت رحمان میں ہوں کوئی کیا جانے

 

خدا ہے راز داں میرا خدا کا رازداں میں ہوں

بڑا سر بھرا انسان میں ہوں کوئی کیا جانے

 

خدا کو ناز ہے ہر دم بنایا یار وہ اپنا

وہ میری جان اسکی شان میں ہوں کوئی کیا جانے

 

میری ہستی کے اندر دیکھلو ساری خدائی ہے

خدائے پاک کا دیوان میں ہوں کوئی کیا جائے

 

بروز حشر میں داور بھی مسجود ملائک ہے

فرشتوں کا وہاں سلطان میں ہوں کوئی کیا جانے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔