اے کل کے مددگار مدد کے لئے آؤ
آؤ مورے سرکار مدد کے لئے آؤ
امداد کرو آکے ہمارے مورے حامی
اے مالک دلدار مدد کے لئے آؤ
آو مورے سرکار موری دادرسی کو
رو دار روادار مدد کے لئے آؤ
آسودہ کرو آکے ہمارے دل آراء
اے داور سالار مدد کے لئے آؤ
اے سرور عالم موری امداد کو آؤ
امداد ہے درکار مدد کے لئے آؤ
اے حامی کل دہر عطا اے مورے سرور
اے ھادی سردار مدد کے لئے آؤ
مہملہ کلام کے ماہر ہوۓ داور
اے عالم اسرار مدد کے لئے آؤ