ہے خدا پاک ذات بسم الله
عارفوں کی صفات بسم الله
خضر و ادریس پی کے زندہ ہیں
ہے یہ آب حیات بسم اللہ
کن میں صدیوں سے سوچتا تھا خدا
اسی فیکن کی بات بسم اللہ
جب بھی قرآن کوئی پڑھتا ہے
سب سے پہلے قرآت بسم اللہ
عرش اعظم پہ جب گئے آقا
تھی وہ شب برات بسم اللہ
نور سے مصطفیٰ کے ہے یہ جہاں
قرب حق کائنات بسم الله
اولیاء بھی بقا خدا بھی بقا
سمجھو کیا ہے نکات بسم اللہ
پاک کلمہ زباں پہ جب آئے
کرنا پاکی کی بات بسم الله
موت بیکار ہو گئی داور
جب ہے تیرے ساتھ بسم الله