مجلس مولودشاہ انبیاء کی شان ہے!
دونوں عالم سے نرالی مصطف کی شان ہے!!
آمنہ کی گود میں جس وقت آۓ مصطف!
عرش پر یہ شور اٹھا آمنہ کی شان ہے!!
پیر کا دن تھا میرے سرکار کی آمد ہوئی!
بت گرے کعبہ میں ایسی مصطف کی شان!!
دی خلیل اللہ اور عیسی نے آمدی کی خبر!
کسقدر اونچی حبیب کبریا کی شان ہے!!
چہرہ ہے واشمس تو والیل زلفیں آپکی!
واہ کیا تفسیر قرآں مصطفے کی شان ہے!!
سورہ اطحہ مزمل ہے اشارا کر دیا!
کہدیا یسین بھی مصطفے کی شان ہے!!
کالی کملی حشر بخشش کا ساماں بنگئی!
حوض کوثر پر میرے وہ ساقیا کی شان ہے!!
ہر پیمبر چاہتے تھے امتی ہوں آپکے!
گیسو والے مصطف وہ دلربا کی شان ہے!!
سر جھکادو ان کے قدموں میں ابھی داور حزیں!
کتنی اعلی دیکھو محبوب خدا کی شان ہے!!