یا نبی سلام عليکم مرحبا يا مرحبا!
یا رسول سلام علیکم مرحبا يا مرحبا!
صلواة اللہ عليکم مرحبا يا مرحبا!!
مومنو کے پیشوا ہو عاصیوں کے رہنما!
آسرا یتیم کا تو بے کسوں کی ہوصدا!
کیا ہو آپ کی ثنا مرحبا يا مرحبا!!
تم خدا کے پیارے ہو فلک کے وہ ستارے ہو!
خدائی صدقے آپ پر خدا کے اک نظارے ہو!
آپ ہی آپ ہیں بقا مرحبا يا مرحبا!!
رونق حیات ہو متاع کائنات ہو!
نیک نام نیک دل ہو مرکز صفات ہو!
سب ہیں آپ پر فدا مرحبا يا مرحبا!!
چہرہ شمس آپکا تو زلف لیل باخدا!
کالی کملی دوش پر ازل سے صدق و باصفا!
ہم کو اپنا آسرا مرحبا يا مرحبا!!
آپ کے قدم میں آ قا بس غلامی چاہیئے!
اس غریب و ناتواں کو در پہ اب بلایے!
داور ہے آپ پر فدا مرحبا يا مرحبا!!