یا نبی سلام علیک یارسول سلام علیک!
یا حبیب سلام علیک صلواة على عليك!!
مرحبا شمس الضحی ہو
مرحبا بدرالدجی ہو!
مرحبا صدرا لعلی ہو
مرحبا نورالھدی ہو!!
نور بن کر جہان میں آۓ
دین اسلام ساتھ میں لاۓ!
حق کا پیغام جگ میں پھیلاۓ
کفر و باطل تمہیں سے تھر اے!!
میرے آقا سراپا رحمت ہو
ہم غریبوں کی آپ حاجت ہو!
روز محشر ہماری قسمت ہو
دونوں عالم میں شان قدرت ہو!!
حشر میں ہونگے ساقی کوثر
تشنہ لب ہونگے روبروا اکثر!
اک نگاہ کرم وہاں ہم پر
دیکھ کر آپ کو کہے داور!!