سمجھ لے تو انسان کیا چیز ہے!
یہ عبد اور رب جان کیا چیز ہے!!
یہ نکتہ نحن کا ملا جو کسی کو!
یہ دولت یہ عرفان کیا چیز ہے!!
تو من عرف کو سیکھ مرشد سے پہلے!
یہ لفظوں کو پہچان کیا چیز ہے!!
خودی چھوڑ زاہد تو باہر نکل آ!
ذرا خود کو پہچان کیا چیز ہے!!
تو در در کی ٹھوکر نہ کھا میرے بھائی!
سمجھ لے کہ انسان کیا چیز ہے!!
الانساں سری کو سمجھا ہے جس نے!
پھر اسکی جو ہے شان کیا چیز ہے!!
ملاجس کو یہ علم داور یہاں سے!
سمجھ اس کی پھر شان کیا چیز ہے!!