کلمہ کی کل سمجھ کے ہی کلمہ پڑھا کرو!
دو کفر چار شرک کو اس سے جدا کرو!!
ہیں کتنے لفظ کلمہ میں پہلے یہ جان لو!
اپنی طرف سے کچھ بھی نہ اس میں روا کرو!!
جو کلمہ ہے درست بہت کم ہیں جانتے!
مرشد کے پاۓ ناز پہ سجدے ادا کرو!!
مرشد ہی بس بتائیں گے کلمہ کے راز کو!
جاکر حضور پیر میں خدمت سوا کرو!!
کہتے ہیں جس کو کلمہ وہ آسان تو نہیں!
لا اور الا سے پہلے محبت ذرا کرو!!
پھر اس کے بعد کیا ہے وہ مرشد سے پوچھ لو!
ہردم سجود کر کے سبق تم لیا کرو!!
ملتا ہے بھید کلمہ کا داور فقیر سے!
تم ان کے آگے ہر گھڑی دل سے جھکا کرو!!