٩١۔ سنگ در مانگ لیں گے

 

 

وہ لطف و کرم کی نظر مانگ لیں گے!

دعا کی بجاۓ اثر مانگ لیں گے!!

 

رہے گی نہ دیر و حرم کی تمنا!

جبیں کی لئے سنگ در مانگ لیں گے!!

 

ہراک گام پر تجھ کو سجدے کریں گے!

تجھی سے تری رہگزر مانگ لیں گے!!

 

بنا ئیں گے مسکن  تیرے آستاں کو!

نہ ہم تجھ سے اذن سفر مانگ لیں گے!!

 

أجالا رہے گا وجودی میں ہردم!

 تیرے رخ سے شمس وقمر مانگ لیں گے!!

 

یہ دنیا تو قدموں میں اپنے پڑی ہے!

کوئی چیز ہم معتبر مانک لیں گے!!

 

جو ہے مانگ کی مانگ اس دل میں داور!

اسی مانگ کو مانگ کر مانگ لیں گے!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔