٧٤۔ میرا غلام ہو جائے

 

 

ہمارے ہاتھوں سے اک ایسا کام ہو جائے!

کہ دو جہاں میں ہمارا بھی نام ہو جاۓ!!

 

تمہارے اقدس نالعین میں ہے جاں مری!

تمہارے قدموں میں میرا مقام ہو جائے!!

 

نماز آج سر میکدہ پڑھوں گا میں!

پلانے والے سے کہدو امام ہوجائے!!

 

شراب اپنے لئے حلال کرتے ہیں!

جو آئے ہوش میں اس کو حرام ہو جاۓ!!

 

آیازحق ہوں نہ محمود کوئی سمجھے مجھے!

کہ بادشاہ بھی میرا غلام ہو جاۓ!!

 

جو رکھنا ہو تو رکھو مجھ کو اپنے قدموں میں!

تمہاے چاہنے والوں میں نام ہو جائے!!

 

رفیق پھول ہوں یہ التجا ہے اے داور!

کہ ان کے ساۓ میں بس میری شام ہو جاۓ!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔